سال نوکی تقریباتاہم تنصیباتعمارتوں کی جامع سیکیورٹی کاحکم

وزیرداخلہ نے پولیس کوتقریبات میںمداخلت سے روک دیا،ایک رات کیلیے اسلحہ پرمٹ معطل.


Iftikhar Chohadary December 31, 2012
وزیرداخلہ نے پولیس کوتقریبات میںمداخلت سے روک دیا،ایک رات کیلیے اسلحہ پرمٹ معطل. فوٹو: ایکسپریس/فائل

وزارت داخلہ نے وفاقی دارالحکومت میں سال نوکی نجی تقریبات میں پولیس کو مداخلت سے روک دیاجبکہ ضلعی انتظامیہ کے جاری تمام اسلحہ اجازت نامے صرف نیوایئر نائٹ کیلیے معطل کردیے ہیں۔

اتوارکووزیرداخلہ سینیٹررحمن ملک کی سربراہی میںوزارت داخلہ میں اعلیٰ پولیس وضلعی انتظامیہ کے افسران کااجلاس ہواجس میں وفاقی دارالحکومت میںنیوایئرنائٹ پر امن وامان یقننی بنانے بالخصوص اسلام آبادکے حساس سفارتی علاقہ میںمقیم غیرملکی سفارتکاروں،سال نوکی تقریبات اور سفارتی علاقہ سے باہرمختلف پوش سیکٹروںمیں مقیم غیرملکی سفارتکاروں اور غیر ملکیوں کی جامع سیکیورٹی ہرقیمت یقننی بنانے کاحکم دیا گیا۔

02

وزیرداخلہ نے اس مقصدکیلئے آئی جی اسلام آباداورچیف کمشنرکوپابندکیاکہ فوری ریسپانس فورس کے سکوارڈزاہم چوراہوں پرتمام رات موجودرہیں،کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال میںفوری پہنچ کرلوگوں کی مددکریںاورقانون شکن عناصرکیخلاف کارروائی کریں۔ وفاقی پولیس کے سینئر آفیسر نے ''ایکسپریس''کوبتایاکہ وزیر داخلہ نے سال نوکی تقریبات میں پولیس کومداخلت کرنے سے سختی سے روکاہے،آتشبازی اورفائرنگ کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ دامن کوہ اورمنال ریسٹورنٹس کے روٹس پر بھاری سیکیورٹی تعینات ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |