افسران کی بیگمات جوتے پالش اور کتوں کی خدمت کرواتی ہیں بھارتی فوجی

ایک ہفتے میں تیسری وڈیوسامنے آگئی، بھارتی فوج کاشرمناک چہرہ دنیاکے سامنے عیاں ہو گیا


آن لائن January 16, 2017
فوجی افسروں کی بیگمات ان سے اپنے جوتے پالش اوراپنے کتوں کی خدمت گاری بھی کرواتی ہیں، بھارتی فوجی۔ فوٹو: فائل

بھارتی فوجی نے اپنے افسران پرہی سرجیکل اسٹرائیک کرتے ہوئے کہاہے کہ افسران کی بیگمات فوجیوں سے جوتے پالش اور اپنے کتوں کی خدمت کرواتی ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر پھر ایک ایسی وڈیو جاری کی گئی ہے جس میں بھارتی فوجی نے بھارتی حکومت اورفوج کے اعلیٰ حکام کو شرم دلواتے ہوئے کہاہے کہ فوجی افسروں کی بیگمات ان سے اپنے جوتے پالش اوراپنے کتوں کی خدمت گاری بھی کرواتی ہیں۔

واضح رہے ایک ہفتے کے دوران یہ تیسرابھارتی فوجی ہے جس نے سورماؤں کی فوج کا شرمناک چہرہ ساری دنیا کے سامنے عیاں کیاہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں