حکومت میر ے کیس کے فیصلے پر فوری عمل کر ے اصغر خان

انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے مگر ملک کا مفاد بروقت اور شفاف انتخابات میں ہی ممکن ہے۔


INP December 31, 2012
کسی کو ملک وقوم کی فکر نہیں ، تحر یک استقلال کے بانی کاپارٹی اجلاس سے خطاب و میڈیا سے گفتگو. فوٹو: اے ایف پی

تحر یک استقلال کے بانی ایئر مارشل (ر) اصغر خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی حکو مت مفاہمت کے نام پرمسلم لیگ (ن) سے مک مکا کی بجائے ملک میں جمہو ریت کے بچائو اور فوجی مارشل لا کا راستہ روکنے کے لیے میرے کیس کے فیصلے پر عدالتی احکامات کے مطابق فوری عمل کرے۔

کسی کو ملک وقوم کی کوئی فکر نہیں ، موجودہ حکمرانوں نے جمہو ریت کے نام پر ملک میں لوٹ سیل لگا رکھی ہے ، آئندہ انتخابات میں عوام نے ووٹ دینے میں غلطی کی تو ملک کا اللہ ہی حافظ ہو گا ، ملک میں بروقت اور شفاف انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے ۔ وہ اتوار کو لاہور کے علاقے مزنگ کے کسان ہال میں پارٹی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر علی اکبر زیدی، ایم سجاد ڈار، علی اصغر خا ن، غلام قائم خوانی ، حنیف گورائیہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

05

کارکنوں اور میڈیا سے گفتگو میں اصغر خان نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے پونے5سالوں میں کوئی ایک بھی اچھاکام نہیں کیابلکہ ان کا دور حکو مت پاکستان کے لیے سیاہ تر ین دور ہے جس میں کر پشن اور لوٹ مار کو فروغ ملاہے اور غر یب کو خودکشی پر مجبور کر دیا گیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ سپر یم کورٹ نے1992کے انتخابات کے متعلق میرے کیس میں آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ دیا مگر بدقسمتی سے مفا ہمت کے نام پر مک مکائو کر نیوالی پیپلزپارٹی نے اس پر بھی ن لیگ سے مک مکا کر لیا مگر ان کو چاہیے کہ مک مکا کی بجائے فوری طور پر عدالتی احکامات پر عمل کر یں اور جن لوگوں نے آ ئی ایس آئی سے پیسے لیے ہیں ان سے پائی پائی وصول کی جائے ۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں جس طر ح دہشت گردی اور دیگر حالات ہیں بر وقت انتخابات ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے مگر ملک کا مفاد بروقت اور شفاف انتخابات میں ہی ممکن ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں