بھٹ شاہ تھانے پرعدالتی چھاپہغیرقانونی قید شخص بازیاب
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی حکم پرسول جج کی کارروائی،4 دیگرافرادبھی زیرحراست ملے
KARACHI:
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حکم پر سول جج ہالا نے بھٹ شاہ تھانے کی چیک پوسٹ پر چھاپہ مارکرحبس بے جا میں رکھے گئے شخص کو بازیاب کراکے آزادکردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدرآبادکو اللہ ڈنو رند نے درخواست دی تھی کہ اسکے بیٹے ساون رندکو بھٹ شاہ پولیس نے 8 روز سے حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے
جس پر سیشن جج نے سول جج ہالا نیاز حسین سومروکو چھاپہ مارنے کا حکم دیا،سول جج ہالا نے درخواست گزارکی نشاندہی پر بھٹ شاہ تھانے کی بلال شاہ چیک پوسٹ پر چھاپہ مارکر ساون رند کو بازیاب کرالیا،چھاپے کے دوران4مزید افراد کو بھی چیک پوسٹ سے بازیاب کرایا گیا جن میں سے ایک ملزم قاسم پنھور پولیس کو جل دے کر فرار ہوگیا جبکہ ساون رندکو رہاکرکے باقی3افرادکو بھٹ شاہ تھانے لایا گیا جہاں سول جج نے تھانے کا ریکارڈ چیک کیا۔