سپریم کورٹ میں وزیراعظم کو نااہل قرار دینے کی درخواست دائر

وزیر اعظم صادق اور امین نہیں رہے لہذا انہیں نااہل قرار دیا جائے، درخواست میں موقف


ویب ڈیسک January 16, 2017
اس سے قبل بھی جماعت اسلامی نے پاناما کیس میں وزیراعظم کو سپریم کورٹ میں طلب کرنے کی درخواست جمع کرائی تھی۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ میں جماعت اسلامی کی جانب سے وزیراعظم کو نااہل قرار دینے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

پاناما لیکس کیس میں وزیراعظم کو فریق نہ بنانے پر جماعت اسلامی نے وزیر اعظم نوازشریف کے خلاف دوبارہ سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے غیر قانونی طریقے سے رقوم ملک سے باہر بھجوائیں جب کہ رقوم غیر قانونی منتقل کر کے بیرون ملک جائیدادیں اور آف شور کمپنیاں بنائیں، اس وجہ سے شریف فیملی کا نام پاناما لیکس میں آیا۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے لندن میں فلیٹس بھی خریدے اور لندن فلیٹس خریدتے وقت پاکستان میں ٹیکس نہیں دیا، وزیراعظم نے جان بوجھ کر جائیداد اور لندن فلیٹس کو چھپایا جس کے بعد وزیر اعظم صادق اور امین نہیں رہے لہذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :وزیراعظم کو عدالت میں بلایا جائے

واضح رہے کہ چند روز قبل جماعت اسلامی نے پاناما کیس میں وزیراعظم کو سپریم کورٹ میں طلب کرنے کی درخواست جمع کرائی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پاناما کیس میں تمام انگلیاں وزیراعظم اوران کے خاندان کی طرف اٹھ رہی ہیں، عدالت میں نواز شریف موضوع بحث ہیں، ملک سے باہر رقوم منتقل کرنے کے بارے وزیر اعظم ہی صحیح بتا سکتے ہیں اس لیے سپریم کورٹ وزیراعظم کوعدالت طلب کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں