پاکستان کی ٹرمپ کو دہشت گردی کیخلاف قربانیوں سے آگاہ کرنے کی تیاری

ٹرمپ کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دی جانے والی قربانیوں کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی، ذرائع


ویب ڈیسک January 16, 2017
ٹرمپ کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دی جانے والی قربانیوں کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی، ذرائع۔ فوٹو: فائل

پاکستان نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی قربانیوں کے حوالے سے بریفنگ دینے کےلئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کا عندیہ دیا ہے جس پر پاکستانی انتظامیہ نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دی جانے والی قربانیوں کے حوالے سے بریفنگ کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کریں گے

ذرائع کا کہنا ہے کہ بریفنگ کے دوران ٹرمپ انتظامیہ کو مخصوص دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے تاثر کو غلط ثابت کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی جبکہ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد آرمی چیف کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد واشنگٹن بھیجنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |