طاہرالقادری سیاست کے ذریعے تبدیلی کی کوشش کریں ڈاکٹر قدیر

ملک حالت جنگ میں ہے،کسی بھی قسم کی مہم جوئی یا لانگ مارچ کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔


Online December 31, 2012
وقت کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں ملکر ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلیے کردار ادا کریں۔ فوٹو: فائل

تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ اور ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے تحریک منہاج القران کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کو خبردار کیا ہے کہ ملک حالت جنگ ہے۔

ایسے میں کسی بھی قسم کی مہم جوئی یا لانگ مارچ کسی بڑے خطرے کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے ، ملک میں انقلاب عملی سیاست میں قدم رکھ کر عوام کے تعاون سے ہی لایا جا سکتا ہے ، اس امر کا اظہار انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ڈاکٹر عبد القدیر خان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہر القادری عملی سیاست کے ذریعے بھی ملک میں تبدیلی کیلئے اپنا کر دار ادا کر سکتے ہیں ، اس لئے لانگ مارچ ضروری نہیں ۔

07

خیبرپختونخوا ، بلوچستان اور کراچی حالت جنگ میں ہیں ، اگر طاہرالقادری ایسے حالات میں لانگ مارچ کریں گے تو اس کے بہت سنگین نتائج ثابت ہو سکتے ہیں ۔طاہر القادی کو چاہیئے کہ سیاست کے ذریعے تبدیلی کیلئے کوشش کریں اور یہ وقت کا تقاضا ہے کہ ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں ملکر ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں