بلوچستان اسمبلی اجلاس میں آج اسپیکر وڈپٹی اسپیکرکا انتخاب کیا جائیگا

اسپیکرکیلیے مطیع اللہ آغااور ڈپٹی اسپیکرکیلیے ڈاکٹر فوزیہ مری مضبوط ترین امیدوار ہیں.


INP December 31, 2012
سابق اسپیکر نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کوعدالت میں چیلنج کررکھاہے. فوٹو: آن لائن/ فائل

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج (پیرکو) ہوگا، اسپیکر اورڈپٹی اسپیکرکا انتخاب عمل میں لایاجائے گا۔

اسپیکرکے لیے جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سید مطیع اللہ آغا جبکہ ڈپٹی اسپیکرکے لیے نیشنل عوامی پارٹی کی ڈاکٹر فوزیہ نذیر مری مضبوط ترین امیدوار ہیں۔ بلوچستان اسمبلی میں برطرف کیے گئے اسپیکراسلم بھوتانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعدگورنر بلوچستان نے نئے اسپیکر اورڈپٹی اسپیکرکے انتخاب کے لیے اسمبلی کااجلاس آج (پیرکو) طلب کیاہے۔

08

مطیع اللہ آغا اس سے پہلے ڈپٹی اسپیکرکے عہدے پرفائز تھے جبکہ ڈاکٹر فوزیہ مری کو ڈپٹی اسپیکر بنانے کے لیے ان سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا قلمدان واپس لے لیاگیاہے۔ واضح رہے کہ سابق اسپیکراسلم بھوتانی نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد پررائے شماری کے طریقے کارکوبلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کررکھاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |