عمران خان نے عدالت میں ثبوت نہیں جھوٹ جمع کرائے رہنما ن لیگ
عمران خان پاناما کیس کے بعد 2018 تک ویڈیو گیم ہی کھیلتے رہیں گے، مریم اورنگزیب
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پاناما کیس میں عمران خان نے ثبوت نہیں جھوٹ جمع کرائے ہیں۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاناما کیس سے وزیراعظم نواز شریف کا کوئی تعلق نہیں لیکن اس کے باوجود عمران خان ملک کے منتخب وزیراعظم سے ان کے والد کا 1937 کا حساب مانگ رہے ہیں جو عدالت میں جمع بھی کرایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم کے وکیل کے دلائل کے دوران وہ ویڈیو گیم کھیل رہے تھے، میرے خیال میں تو عمران خان ساڑھے 3 سال سے ویڈیو گیم کھیل رہے ہیں اور پاناما کیس کے بعد 2018 تک وہ ویڈیو گیم ہی کھیلتے رہیں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: نواز شریف کی اخلاقی ساکھ ختم ہو چکی ہے
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اظہار خیال ہو یا قوم سے خطاب وزیراعظم نواز شریف نے کسی قسم کا جھوٹ نہیں بولا کیونکہ وزیراعظم جھوٹ بولنے کے عادی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کوئی جھوٹ نہیں بولا اور اگر عمران خان چاہتے ہیں کہ وزیراعظم کو اس بنا پر نااہل قرار دے دیا جائے کیونکہ انہوں نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا تو ایسا ہو نہیں سکتا۔ عدالت میں قانونی کیس چل رہا ہے اور وہاں خواہشات کی بنا پر نہیں شواہد کی بنیاد پر فیصلے ہوتے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: پی ٹی آئی والے ہر روز بھیس بدل کر آ جاتے ہیں
مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ جیسے جیسے موسم سرد ہوتا جا رہا ہے عمران خان کے ارمان بھی ٹھنڈے ہوتے جا رہے ہیں، ہر گزرتے دن کے ساتھ عمران خان کیس ہارنے کی جانب بڑھ رہے ہیں، عمران خان روزانہ بی بی سی کہہ کر قوم کے سامنے اپنا منہ چھپانا چاہتے ہیں، جن لوگوں نے عدالت میں ثبوتوں کی اے بی سی بھی جمع نہیں کرائی وہ بی بی سی بی بی سی کہہ کر خود کو سچا ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بی بی سی نے وہی موقف اپنایا جو حسین نواز نے عدالت میں دیا، اگر عمران خان نے حسین نواز کا عدالت میں جمع کرایا گیا جواب پڑھا ہوتا تو بی بی سی کی رپورٹ دیکھ کر اس طرح نہ اچھل رہے ہوتے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: پاناما کیس میں وزیراعظم کے وکیل کو سخت سوالات کا سامنا
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان عدالت کے باہر ہر ہفتے ایک کیس کا فیصلہ سنا دیتے ہیں لیکن عدالت کے اندر سر بھی اوپر نہیں اٹھا سکتے کیونکہ انہوں نے عدالت میں ثبوت نہیں جھوٹ جمع کرائے ہیں۔ ہمارے وکیل نے قانون کی کتابیں پڑھی ہیں جبکہ عمران خان کے وکیل نے ردی کی کتابیں پڑھی ہیں اور عدالت میں فیصلہ قانون کی کتابوں کے ذریعے ہوتا ہے۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ جب سے نیا سال شروع ہوا ہے عمران خان ہر روز نیا جھوٹ بول رہے ہیں، 2016 تک نواز شریف سے ڈرنے والے 18-2017 میں مریم نواز سے بھی خوفزدہ ہیں۔ طلال چوہدری نے مزید کہا کہ عوام کام کو ووٹ دیتی ہے الزام کو نہیں، کام پہلے بھی جیتا ہے اور 2018 میں بھی نواز شریف کے کام ہی جیتیں گے۔