عراقی نائب وزیراعظم پر مظاہرین نے جوتے اور پتھر برسا دیے بھاگنا پڑا

عراق میں مشتعل ہجوم نے جلسے سے خطاب کیلیے آنیوالے نائب وزیراعظم صالح المطلق پر حملہ کردیا.


AFP December 31, 2012
رمادی: مشتعل ہجوم عراقی نائب وزیر اعظم صالح المطلق پر حملے کیلیے اسٹیج کی جانب بڑھ رہا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

عراق میں مشتعل ہجوم نے جلسے سے خطاب کیلیے آنیوالے نائب وزیراعظم صالح المطلق پر حملہ کردیا اور ان پر پانی کی بوتلیں، جوتے اور پتھر برسا ئے اور انھیں جان بچانے کیلیے خطاب ادھورا چھوڑ کر بھاگنا پڑا۔

جبکہ پولیس نے نائب وزیراعظم کو بچانے کیلیے گولی چلادی جس سے2افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ مظاہرین گزشتہ ایک ہفتے سے شام اور اردن کو جانے والی سڑک بند کرکے اقلیتی سنی عربوں کو نشانہ بنانے پر احتجاج کررہے تھے ۔اس دوران نائب وزیراعظم جو خود بھی سنی عرب ہیں ان سے بات کرنے کیلیے وہاں پہنچے، انھوں نے خطاب شروع کیا ہی تھا کہ مشتعل افراد کے قہر کا نشانہ بن گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں