رمضان المبارک ہمیں قربانی و صبرکادرس دیتا ہےوسیم حسین

ماہ مقدس میںایک دوسرے کاخاص خیال رکھناچاہیے،عوام کی فلاح وبہودکیلیے ملکرکام کرناہوگا

ماہ مقدس میںایک دوسرے کاخاص خیال رکھناچاہیے،عوام کی فلاح وبہودکیلیے ملکرکام کرناہوگا, فائل

KARACHI:
ماہ رمضان ہمیں قربانی و صبرکا درس دیتا ہے،اس ماہ میں ایک دوسرے کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار حق پرست ایم پی اے سید وسیم حسین نے فقیرکا پڑ اورکلاتھ مارکیٹ کے دورے کے دوران افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے مذکورہ علاقوں میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے جاری آپریشن کا جائزہ بھی لیا۔اس موقع پر ایم کیو ایم حیدرآبادکے رکن زونل کمیٹی راشد ممتاز بھی انکے ہمراہ تھے۔


انھوں نے کہاکہ اس ماہ مقدس میں عوام کی فلاح و بہودکیلیے ہم سب کو عملی اقدامات کرنا ہوںگے اور قربانی کے جذبے سے سرشار ہوکر اپنے ذاتی مفادکو عوامی مفاد پر قربان کرنا ہوگا۔انھوں نے کہاکہ ماہ رمضان اور عیدکے موقع پر فقیرکاپڑ اورکلاتھ مارکیٹ کے علاقوں میں عوام کا بے پناہ رش ہوتا ہے وہاں انکروچمنٹ کا خاتمہ بہت ضروری ہے تاکہ عوام کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ انھوں کہا کہ حق پرست نمائندے عوام کو تمام تر مشکلات اور پریشانی سے محفوظ رکھنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔
Load Next Story