روہڑی کینال سے ہاتھ پائوں بندھی لاش نکالی نہ جاسکی

دیہاتیوںکی اطلاع پر دو تھانوںکی پولیس نے لاش نکالنے کے بجائے دھکیل کر آگے بڑھادی


Nama Nigar July 28, 2012
دیہاتیوںکی اطلاع پر دو تھانوںکی پولیس نے لاش نکالنے کے بجائے دھکیل کر آگے بڑھادی

روہڑی کینال میں نوجوان کی ہاتھ پائو بندھی لاش نظر آنے پر دیہاتیوں نے پولیس کو اطلاع دی تاہم پولیس نے لاش نکالنے کی زحمت گوارا نہیں کی۔تفصیلات کے مطابق بھٹ شاہ تھانے کی حدود میں روہڑی کینال میں نامعلوم نوجوان کی ہاتھ پائوں بندھی لاش ڈوبی پائی گئی،

لاش بلال شاہ موری کے قریب کنارے پر دیکھ کر مقامی افراد نے بلال شاہ موری پولیس پوسٹ پر متعین اہلکاروں کو اطلاع دی لیکن انھوں نے لاش نہر سے نکالنے کے بجائے آگے دھکیل کر اپنی جان چھڑائی، بعد ازاں لاش کینال میں پانی کے بہائوکے ساتھ اڈیرو لعل تھانے کی حدود پہنچی،اطلاع پراڈیرو لعل تھانے کے اہلکاروںنے بھی لاش نکالنے کی زخمی گوارا نہ کی اور لاش کو مزید آگے دھکیل دیا،

دونوں تھانوںکے اہلکاروںکی یہ بے حسی قابل مذمت اور اعلیٰ حکام کی توجہ کی متقاضی ہے، دوسری جانب روہڑی کینال پر متعین محکمہ آبپاشی کے اہلکار اور دیہاتیوں نے صحافیوںکو بتایاکہ ایک روز قبل بھی 3لاشیں روہڑی کینال میں ڈوبی نظرآئیں لیکن کسی سرکاری اہلکار نے ان لاشوںکو نکالنے کی زخمت گوارا نہ کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں