ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ تیارکل وزیراعظم کوپیش کیے جانیکا امکان

ذرائع کے مطابق 300 سے زائد شخصیات کے بیانات پر مشتمل 400 سے زائد صفحات کی اس رپورٹ ہے

ذرائع کے مطابق 300 سے زائد شخصیات کے بیانات پر مشتمل 400 سے زائد صفحات کی اس رپورٹ ہے

اسامہ بن لادن کے خلاف امریکی آپریشن کی تحقیقات کیلیے قائم ایبٹ آباد کمیشن وزیراعظم راجا پرویز اشرف کو آئندہ 72 گھنٹے میںاپنی رپورٹ پیش کردیگا۔


کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) جاوید اقبال کی وزیراعظم سے ملاقات یکم جنوری کو متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق 300 سے زائد شخصیات کے بیانات پر مشتمل 400 سے زائد صفحات کی اس رپورٹ پر جسٹس (ر) جاوید اقبال اور کمیشن کے ارکان لیفٹیننٹ جنرل (ر) ندیم تاج، سابق آئی جی صوبہ خیبرپختو نخوا عباس خان اور امریکا میں سابق پاکستانی سفیر جہانگیر اشرف قاضی نے دستخط کردیے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story