متحدہ عرب امارات کے صدر نجی دورے پرچولستان پہنچ گئے

پاکستان خطے کے امن و استحکام کی علامت ہے ، شیخ خلیفہ بن زید ، آج روجھان کا دورہ کرینگے


Numaindgan Express December 31, 2012
رحیم یار خان: صدر زرداری متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کا استقبال کررہے ہیں۔ فوٹو: آن لائن

KARACHI: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان ایک ہفتے کے نجی دورے پر چولستان پہنچ گئے۔

صدر آصف زرداری اور سابق نگران وزیراعظم میر بلخ شیر مزاری نے چاننہ ایئرپورٹ پران کا استقبال کیا۔ پاکستان میں امارات کے نمائندہ خصوصی چوہدری منیر ، کمشنر بہاولپور ، ڈی سی او رحیم یار خان اور ڈی پی او بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صدر زرداری اور شیخ خلیفہ بن زید نے استقبالیہ تقریب کے بعد خیرسگالی ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا ۔ صدر زرداری نے اس موقع پر امارات کی حکومت اور عوام کی طرف سے مون سون بارشوں کے متاثرین کو امداد کی فراہمی سمیت پاکستانی عوام کی فلاح وبہبود کے مختلف منصوبوں پر معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور امارات کی دوستی وقت کی ہر آزمائش میں سرخرو رہی ہے ۔

03

شیخ خلیفہ بن زید نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کے لیے متحدہ عرب امارات کے مخلصانہ تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا ، مضبوط اور ترقی کرتا ہوا پاکستان خطے کے امن و استحکام کی علامت ہے ۔ شیخ خلیفہ بن زید آج روجھان کا خیرسگالی دورہ بھی کریں گے ۔ قبل ازیں صدر زرداری اسپیشل طیارے کے ذریعے چولستانی علاقہ کے چندارا ایئر پورٹ پر پہنچے جہاں کمشنر اور آر پی او بہاولپور نے ان کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ موبائل سروس بھی بند رکھی گئی تھی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں