2012مہمات کے باوجود پولیو کے 57کیس سامنے آئے
پختونخوا 26، فاٹا 20، سندھ، بلوچستان 4، پنجاب 2، گلگت میںایک کیس رپورٹ ہوا
حکومت اور عالمی اداروں کی کوششوں کے باوجود 2012 کے دوران ملک بھر میں پولیو کے 57 کیسز سامنے آئے ہیں ۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2012 کے دوران خیبر پختونخوا سے پولیو کے 26،وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں سے 20 ، سندھ اور بلوچستان سے 4، پنجاب سے 2 جبکہ گلگت بلتستان سے پولیو کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔
واضح رہے کہ بین الاقوامی اداروں کی معاونت سے ملک میں ہونیوالی حالیہ انسداد پولیو مہم کے دوران کراچی اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں شر پسندوں کی فائرنگ سے کئی رضاکار بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔