ثروت قادری کے گھر پر فائرنگ کیخلاف سنی تحریک کامظاہرہ

مظاہرین کی پریس کلب پرنعرے بازی،واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

مظاہرین کی پریس کلب پرنعرے بازی،واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا مطالبہ فائل فوٹو

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کے گھر کے سامنے فائرنگ اور کارکن کے زخمی ہونے کے خلاف سنی تحریک کی جانب سے ضلعی رہنما عابد قادری، عمران سہروردی و دیگر کی قیادت میں حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،


مظاہرے میں شریک کارکنان بینرز، پلے کارڈز اور قائدین کی تصاویر اٹھائے فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے تھے، اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ امن پسندی کو کارکنان کی کمزوری نہ سمجھا جائے، کارکنان جیو اور جینو دو کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، کہیں ایسا نہ ہو کہ کارکنان صبرکا دامن چھوڑ دیں۔انھوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں کراچی کا امن تباہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے،

جس کو سنی تحریک کے کارکنان کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ثروت اعجاز قادری کے گھرکے سامنے فائرنگ سازشی عناصر کا بزدلانہ عمل ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انھوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ ثروت اعجاز قادری کے گھرکے سامنے فائرنگ میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا۔
Load Next Story