جس دن نواز شریف نے سچ بولا وہ ان کی سیاست کا آخری دن ہو گا شیخ رشید

یہ اسمبلی میں کہتے ہیں تلاشی لے لو اور سپریم کورٹ میں کہتے ہیں استثنی ہے، شیخ رشید


ویب ڈیسک January 17, 2017
یہ اسمبلی میں کہتے ہیں تلاشی لے لو اور سپریم کورٹ میں کہتے ہیں استثنی ہے، شیخ رشید فوٹو: ایکسپریس نیوز

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جس دن نواز شریف نے سچ بولا وہ ان کی سیاست کا آخری دن ہو گا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جس دن نواز شریف نے سچ بولا ان کی سیاست کا آخری دن ہو گا،نواز شریف 20 کروڑ لوگوں کا مذاق اڑارہے ہیں، یہ اسمبلی میں کہتے ہیں تلاشی لے لو اور سپریم کورٹ میں کہتے ہیں استثنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شریف فیملی کے پاس کوئی منی ٹریل نہیں تاہم اگر یہ منی ٹریل بتا دیں تو شیخ رشید اپنا کیس واپس لے لے گا اور اگر نہیں بتائی تو پھر قبر کی دیوار تک پاناما کہتا رہوں گا۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں