ترقی پذیرمعیشتوں کی فہرست میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑدیا

ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ میں پاکستان 52 ویں جب کہ بھارت 60 نمبر پر ہے


ویب ڈیسک January 17, 2017
فہرست میں ان ممالک کو شامل کیا گیا ہے جہاں معاشی ترقی کا لیول بڑھا ہے۔ فوٹو : فائل

پاکستان نے ترقی پذیر معیشتوں کی فہرست میں بھارت کو مات دیتے ہوئے معاشی ترقی کے انڈیکس میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

سوئٹزرلینڈ میں ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں دنیا کے 79 ترقی پزیر ملکوں کی معیشتوں کی درجہ بندی کی گئی ہے، یہ درجہ بندی حکومتوں کی جانب سے معاشی ترقی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات اور معاشرے کے مختلف طبقات میں عدم توازن میں فرق کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے جاری کردی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کہ زیادہ ترممالک معاشی ترقی کے اہداف بڑھانے اور عدم مساوات کو کم کرنے کے لیے اہم مواقع ضائع کررہے ہیں۔

فہرست میں یورپی ملک لتھوینیا سب سے اوپر ہے، 15 ویں نمبر پر چین اور نیپال کا نمبر 27 واں ہے۔ فہرست میں بنگلادیش 36 ویں، 52 ویں اوربھارت 60 ویں نمبر پر آیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |