نگراں وزیراعظم کیلیے ڈار ربانی اور خورشیدشاہ کے نام زیرغور

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مشاورت آخری مرحلے میں داخل ، اعلان کسی بھی وقت متوقع


INP December 31, 2012
فوٹو: فائل

QUETTA: نگراں وزیراعظم کیلیے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مشاورت کا عمل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

اس سلسلے میں خورشیدشاہ ، اسحاق ڈار اور رضاربانی کے نام زیرغور ہیں ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن ) کی قیادت اسحاق ڈار کو نگراں وزیراعظم بنانے کی مخالفت کر رہی ہے جبکہ اس سلسلے میں وہ خورشید شاہ اور رضا ربانی کی حمایت کر رہی ہے تاہم دونوں جماعتیں چاہتی ہیں کہ کسی ایسی شخصیت کو نگراں وزیراعظم بنایا جائے جو کسی دوسری قوت کا آلہ کار نہ بنے یا کسی جال میں نہ پھنسے ۔ طاہرالقادری کی14جنوری کی لانگ مارچ کی کال کو ناکام بنانے کیلئے دونوں بڑی جماعتوں کی طرف سے نام فائنل ہونے پر کسی وقت بھی نگران وزیراعظم کااعلان متوقع ہے ۔

17

ذرائع کے مطابق نگران حکومت کے قیام کیلئے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان رابطوں میں یہ بات بھی کی جا رہی ہے کہ ملک میں ایک ہی تاریخ میں قومی ا ور صوبائی اسمبلیوںکے انتخابات کرائے جائیں گے کیونکہ پنجاب اسمبلی کی مدت اپریل میں مکمل ہو گی اور قومی اسمبلی کی مد ت 16 مارچ کو ہو رہی ہے اس لیے مسلم لیگ ( ن) نے پیپلزپارٹی کو اس ضمن میں تجویز دی ہے کہ ایک ہی دن میں عام انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ جلد کر لینا چاہیے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں