ملک میں وراثت کی سیاست کو دوام مل رہا ہے شیخ رشید

قوم کو 5 سالوں میں کچھ نہیں ملا، ہر اس آدمی کے ساتھ ہوں جو حکومت کو ہٹائے


Monitoring Desk December 31, 2012
طالبان حملے نہیں روکتے تو مذاکرات کا فائدہ نہیں، 'تکرار' میں میزبان عمران خان سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں وراثت کی سیاست کو دوام مل رہا ہے۔

طالبان اگر حملے نہیں روکیں گے تو پھر ان سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، ان سے ایک ہی صورت میں معاہدہ ہو سکتا ہے اگر فوج وزیرستان سے واپس آ جائے، یہ سال پاکستان کی معیشت کی تباہی کا سال ہے، قوم کو ان 5 سالوں میںکچھ نہیں ملا، جنہوں نے حرام کمایا ہے وہ مزے میں ہیں اور رزق حلال کمانے والے اپنے اثاثے کھا رہے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام 'تکرار' کے میزبان عمران خان سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ لوگوں کے حوصلے پست ہو چکے ہیں۔

وہ چاہتے ہیں کہ حالات ٹھیک ہوں، کوئی نیک سیرت بندہ باہر نکلے، ملک میں کوئی بھی قیادت مقبول نہیں، سیاستدان آپس میں رشتے دار ہیں، چوروں کی نانی ایک ہے، میں ان سب لوگوں سے ہمدردی رکھتا ہوں جو ان چوروں سے نجات چاہتے ہیں، ہر اس آدمی کے ساتھ ہوں جو اس حکومت کو ہٹائے، ہر ایک کہتا ہے کہ تبدیلی لائوں گا مگر تبدیلی مرسڈیز گاڑیوں میںنہیں آتی، تبدیلی اس وقت آئے گی جب عام آدمی باہر نکلے گا۔

18

میں مایوس نہیں ہوں لوگ بالآخر باہر نکلیں گے، اگر لوگوں نے اپنا ووٹ دیانتداری سے استعمال نہ کیا اور برادری ازم سے باہر نہ نکلے تو سسٹم تباہ ہو جائے گا اور ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ رحمٰن ملک بال بال بچے ہیں، آصف زرداری نے ان کی چھٹی کرا دی تھی ، انہوں نے الطاف حسین کو آگاہ بھی کر دیا تھا مگر الطاف حسین نے کہا 3ماہ رہ گئے ہیں ان کو رہنے دو۔ اگر ان کی چھٹی ہو گئی ہوتی تو اس وقت بریکنگ نیوز چل رہی ہوتی اور میرا انٹرویو نہ ہو رہا ہوتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں