باکسرعامر خان کی مبینہ فحش ویڈیو منظر عام پر آگئی

عامر خان کی یہ وڈیو فریال مخدوم سے شادی کے 3 ہفتوں بعد کی ہے


ویب ڈیسک January 17, 2017
عامر خان کی جانب سے اس وڈیو کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی فوٹو: فائل

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کی مبینہ طور پر ایک مخرب الاخلاق ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس نے ان کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ایک مشکل سے نکلتے ہیں تو دوسری میں پھنس جاتے ہیں، ان کی اہلیہ فریال مخدوم اور والدین کے درمیان شدید لفظی گولہ باری تھمی ہی تھی کہ اب ایک وڈیو منظرعام پر آگئی ہے،یہ وڈیو امریکا کی مخرب الاخلاق ویب سائیٹ پر پوسٹ کی گئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : فریال کی حرکتوں کا منطقی انجام طلاق ہی ہوگا

اس ویڈیو میں مبینہ طور پر باکسر عامر خان اپنی امریکی ماڈل دوست سے اسکائپ پر باتوں کے دوران جنسی عمل کرتے دکھائے گئے ہیں جب کہ وڈیو کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ عامر خان کی فریال مخدوم سے شادی کے چند ہی ہفتوں بعد کی ہے اور ایسی مزید 3 ویڈیوز ہیں جس کی نیلامی کے لیے بولی لگائی جارہی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : باکسر عامر خان کی بیوی کا سسرالیوں پر تشدد کا الزام

دوسری جانب عامر خان کی جانب سے اس وڈیو کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی جب کہ عامر خان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ وڈیو عامر خان کی ذاتی زندگی کو مزید مشکلات میں ڈال سکتی ہیں کیونکہ اس وقت وہ کئی مسائل کا شکار ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : باکسر عامر خان کی بیوی کا سسرالیوں پر تشدد کا الزام

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں