وزیراعلیٰ سندھ کا احمد مختار سے رابطہ حیسکو کی بجلی بحال پانی کی فراہمی شروع

وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو احکام جاری کیے کہ واسا حیدر آباد کے بقایاجات کا مسئلہ فوری حل کیا جائے۔


Staff Reporter December 31, 2012
وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو احکام جاری کیے کہ واسا حیدر آباد کے بقایاجات کا مسئلہ فوری حل کیا جائے۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے حیدر آباد میں پانی کی قلت کے مسئلے کو حل کرانے کیلیے اتوار کو وفاقی وزیر پانی وبجلی چوہدری احمد مختار سے رابطہ کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی وزیر پانی وبجلی کو حیسکو کی جانب سے بقایاجات کی عدم فراہمی پر واسا کی بجلی منقطع کرنے اور حیدر آباد میں پانی کی قلت کے مسئلے سے آگاہ کیا ۔وزیراعلیٰ سندھ کے رابطے کے بعد حیسکو نے واسا کی بجلی بحال کردی اور حیدر آبادکے تمام علاقوں میں پانی کی فراہمی شروع ہوگئی ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو احکام جاری کیے کہ واسا حیدر آباد کے بقایاجات کا مسئلہ فوری حل کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں