آسٹریلین اوپن جوکووک کی دفاعی مہم کا فاتحانہ آغاز

ورلڈ نمبر 2 پلیئرز نے اعصاب شکن مقابلے میں 6-1، 7-6 (7/4) اور6-2 سے فتح پائی


Sports Desk January 17, 2017
ورلڈ نمبر 2 پلیئرز نے اعصاب شکن مقابلے میں 6-1، 7-6 (7/4) اور6-2 سے فتح پائی۔ فوٹو : فائل

آسٹریلین اوپن میں نووک جوکووک نے دفاعی مہم کا فاتحانہ آغاز کرلیا جب کہ سرینا ولیمز اور نڈال نے بھی پہلا مرحلہ عبور کرلیا ہے۔

ورلڈ نمبر 2 پلیئرز نے اعصاب شکن مقابلے میں اسپینش حریف فرنانڈو ورڈاسکو کے خلاف 6-1، 7-6 (7/4) اور6-2 سے فتح پائی،دوسرے دن بھی شہر میں گرمی کا زور رہا ہے اور درجہ حرارت 37 ڈگری تک ریکارڈ کیاگیا، اسپینش پلیئر رافیل نڈال نے بھی اپنی فٹنس پر چھائے تمام خدشات کو دور کرتے ہوئے پہلے راؤنڈ میں فلورین میئر کے خلاف 6-3 ، 6-4 اور6-4 سے کامیابی پالی، ورلڈ نمبر3 میلوس راؤنک نے جرمن حریف ڈسٹن براؤن کو 6-3 ، 6-4 اور6-2 سے زیر کرلیا، ابھرتے ہوئے جرمن اسٹار الیگزینڈر زیوریف نے ڈچ پلیئر روبن ہاس کو بھرپور مقابلے میں شکست دی، ان کی جیت کا اسکور 6-2، 3-6 ،5-7 ، 6-3 اور6-2 رہا، چوتھے سیٹ میں ان کا ریکٹ بھی ٹوٹ گیا تھا۔

ویمنز سنگلز میں سیکنڈ سیڈ سرینا ولیمز نے ابتدائی مرحلہ عبور کرلیا، انھوں نے سوئس حریف بیلینڈا بینسک کو 6-4 ، 6-3 سے مات دی، سابق ورلڈ نمبرون کیرولین ووزنیاسکی نے آسٹریلین حریف ایرینا روڈینووا کو 6-1 ، 6-2 سے مات دیکر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی، ٹائٹل فیورٹ کیرولینا پلسکووا نے اسپین کی سارا سوربیس ٹورمو کو 6-2، 6-0 سے زیر کرلیا، برطانوی اسٹار جوہانا کونٹا سابق سیمی فائنلسٹ کرسٹن فلپکنز کو 7-5، 6-2 سے پچھاڑ کردوسرے راؤنڈ میں قدم رکھ دیے، ان کی ہم وطن ہیتھر واٹسن نے تجربہ کار ہوم اسٹار سمانتھا اسٹوسر کی چھٹی کردی، انگلش پلیئر کی فتح کا اسکور 6-3 ، 3-6 اور6-0 رہا، ڈبلیو ٹی اے فائنلز کی ٹائٹل ہولڈر ڈومنیکا سبولکووا نے ڈینشا ایلرٹووا کو 7-5 اور6-2 سے مات دیکر دوسرے راؤنڈ میں رسائی پالی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں