دنیا کا سب سے بڑا اسٹیڈیم بھارت میں بنے گا

گراؤنڈ میں ایک لاکھ 10 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی


Sports Desk January 17, 2017
اس سے قبل کولکتہ کے ایڈن گارڈنز کو دنیا کا سب سے بڑا اسٹیڈیم تصور کیا جاتا تھا۔ فوٹو : فائل

بھارت نے دنیا کا سب سے بڑا اسٹیڈیم بنانے کا آغاز کردیا جس کا سنگ بنیاد گجرات کے شہر احمدآباد میں رکھ دیا گیا۔

بھارت نے دنیا کا سب سے بڑا اسٹیڈیم بنانے کا آغاز کردیا جس کا سنگ بنیاد گجرات کے شہر احمدآباد میں رکھ دیاگیا، اس گراؤنڈ میں ایک لاکھ 10 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہو گی، اس سے قبل کولکتہ کے ایڈن گارڈنز کو دنیا کا سب سے بڑا اسٹیڈیم تصور کیا جاتا تھا لیکن ازسر نوتعمیر کے بعد اس میں تماشائیوں کی گنجائش کم ہو گئی ہے اور سردست دنیا کے بڑے گراؤنڈ کا اعزاز آسٹریلیا کے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) کو حاصل ہے، جس میں ایک لاکھ شائقین سماسکتے ہیں۔

گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے نائب صدر پریمل نتھوانی کے مطابق تمام تر جدید و عالمی سہولیات سے آراستہ یہ منصوبہ 7 ارب ہندوستانی روپے میں مکمل ہوگا، اسٹیڈیم میں 76 کارپوریٹ باکس، تین پریکٹس گراؤنڈ، ایک انڈور کرکٹ اکیڈمی، چار ڈریسنگ روم، ایک کلب ہاؤس اور ایک اولمپک سائزکا سوئمنگ پول ہوگا اور اسے آئندہ 2 برس میں مکمل کرلیا جائے گا، اس کی تعمیر حال میں مسمار کیے گئے سردار پٹیل اسٹیڈیم کی جگہ پرہوگی، جس میں 50 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں