پریکٹس سیشن کے دوران اعصام الحق کی راجرفیڈرر سے ملاقات

سوئس اسٹار کی کھیل سے لگن دیگر کھلاڑیوں کیلیے بھی مشعل راہ ہے،اعصام الحق


Sports Desk January 17, 2017
سوئس اسٹار کی کھیل سے لگن دیگر کھلاڑیوں کیلیے بھی مشعل راہ ہے،اعصام الحق ۔ فوٹو انسٹاگرام

LONDON: پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے سوئس ماسٹر راجرفیڈرر سے ملاقات کی۔

پریکٹس کے دوران اعصام نے فیڈررکو قریبی کورٹ میں کھیلتا دیکھ کر ان سے بات چیت کی، اس دوران دونوں پلیئرز نے کھیل سے متعلق گفتگو کی، اعصام نے فیڈرر کو اپنا فیورٹ پلیئر قرار دیتے ہوئے کہا کہ سوئس اسٹار کی کھیل سے لگن دیگر کھلاڑیوں کیلیے بھی مشعل راہ ہے، واضح رہے کہ اعصام سیزن کے پہلے گرینڈ سلم کے مینز ڈبلز میں حصہ لے رہے ہیں، فیڈرر سنگلز کے مین ڈرا میں شامل ہیں، انھوں نے انجری مسائل کے سبب 6 ماہ کی طویل غیرحاضری کے بعد پرتھ ہوپ مین کپ مکسڈ ایونٹ کے ذریعے کھیل میں واپسی کی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔