دنیا کومتحد ہوکردہشت گردی کاخاتمہ کرنا ہوگا جنرل ر راحیل شریف

دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام ممالک کو انٹیلی جنس شیئرنگ کرنا ہوگی، سابق سربراہ پاک فوج


ویب ڈیسک January 17, 2017
دہشتگردی کیخلاف تمام ممالک کو انٹیلی جنس شیئرنگ کرنا ہوگی،راحیل شریف ۔ فوٹو آئی این پی

ABBOTABAD: پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کا کہنا ہے کہ 2016 میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے جب کہ دنیا کو متحد ہو کردہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں جاری ورلڈ اکنامک فورم کے ایک سیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور 2016 میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی جب کہ دنیا کو متحد ہو کراس خطرناک کینسرکا خاتمہ کرنا ہوگا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :راحیل شریف اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کے سربراہ بن گئے

جنرل (ر) راحیل شریف کا کہنا تھا کہ سلیپرسیل اور ان کے حامی بھی دہشت گردی میں ملوث ہیں، دہشت گرد اپنے عزائم کی تکمیل کے لئے نئی نئی منصوبہ بندی کررہے ہیں اور وہ مقاصد حاصل کرنے کے لئے غاروں سے حملے کرنے کی بجائے ڈیجیٹل ذرائع سے فائدہ اٹھا رہے ہیں اس لئے دہشت گردی کے خلاف تمام ممالک کو انٹیلی جنس شیئرنگ بھی کرنا ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔