بدعنوانی ایف بی آرافسران کوکشمیرکونسل سے بلانے کافیصلہ

ڈیپوٹیشن پر ہیں، کرپشن میں ملوث ہونے کے اشارے ملے، مزیدانکوائری واپسی پرہوگی


Irshad Ansari January 18, 2017
الزامات ثابت ہونے پرانضباطی کارروائی،رپورٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کودی جائیگی،ایف بی آر فوٹو : فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے کرپشن و بدعنوانیوں میں ملوث آزاد جموں وکشمیرکونسل میں ڈیپوٹیشن پر تعینات ایف بی آر کے افسران کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق ایف بی آر نے ڈیپوٹیشن پر آزاد جموں و کشمیر کونسل میں تعینات ایف بی آر کے افسران کو واپس بلا کر ان کے خلاف تحقیقات مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کرپشن میں ملوث ہونے کے شواہد ملنے پر ایف بی آر کے ان افسران کے خلاف انضباطی کارورائی کی جائے گی۔ دستاویز کے مطابق ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کونسل میں افسران کرپشن و بدعنوانی میں ملوث پائے گئے ہیں لیکن ان میں ایک ایف بی آر کا افسرکا ہے جو ڈیپوٹیشن پر آزاد جموں وکشمیرکونسل میں تعینات ہے۔

دستاویز کے مطابق ایف بی آر کے افسران کے ڈیپوٹیشن پر آزاد جموں و کشمیر کونسل میں تعیناتی کے دوران مزید کارروائی ممکن نہیں لہٰذا انہیں واپس بلایا جا رہا ہے تاکہ ان کے خلاف مزید تحقیقات کی جاسکیں اور الزامات درست ثابت ہونے پر انضباطی کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔ دستاویز میںبتایا گیاکہ مذکورہ افسران کے خلاف تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بھی پیش کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں