پی سی بی نے انتظامی اخراجات پرخوب رقم پھونک دی

1 ارب 70 کروڑخرچ، کھیل کے فروغ پر1 ارب 8 کروڑروپے صرف ہوئے


Sports Reporter January 18, 2017
1 ارب 70 کروڑخرچ ،کھیل کے فروغ پر1 ارب 8کروڑروپے صرف ہوئے ۔ فوٹو: فائل

HYDERABAD: پی سی بی نے انتظامی اخراجات پر خوب رقم پھونک دی، 3 سال میں ملک میں کرکٹ کے فروغ پر 1 ارب 8 کروڑ روپے خرچ ہوئے، اس سے زیادہ رقم 1 ارب 70 کروڑ روپے انتظامی اخراجات کی مد میں صرف کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے سابق چیئرمین نجم سیٹھی اور موجودہ ہم منصب شہریار خان کے دور میں ہونے والے اخراجات کا ریکارڈ قومی اسمبلی میں جمع کرایا گیا ہے،ان دستاویزات میں 3سال میں بورڈ کی مجموعی آمدنی 10ارب77کروڑ روپے بتائی گئی، قومی کرکٹ ٹیموں کے غیرملکی دوروں پر 60 کروڑ 63 لاکھ روپے خرچ کیے گئے۔

اندرون ملک اور نیوٹرل مقامات پر سیریز پر1ارب 76 کروڑ روپے صرف ہوئے،اس دوران کرکٹ ٹورنامنٹس پر 2 ارب 32 کروڑ کے اخراجات ہوئے، پی سی بی نے انتظامی اخراجات کی مد میں 1 ارب 70 کروڑ روپے خرچ کیے، دستاویزات کے مطابق 2016 میں بورڈ کو ٹورز، اسپانسر شپ اور سرمایہ کاری پر منافع کے ذریعے4 ارب 12کروڑ ، 78لاکھ روپے کی ریکارڈ آمدنی ہوئی،کرکٹ کے فروغ کیلیے 40کروڑ روپے خرچ کیے گئے، انتظامی اخراجات71 کروڑ 27 لاکھ روپے رہے۔

کرکٹ ٹورنامنٹس پر 1ارب 34 کروڑ خرچ کیے گئے جبکہ 2015 میں 47 کروڑ 64 لاکھ روپے صرف ہوئے، پی سی بی نے کرکٹ کے فروغ کیلیے مختلف امور کی مد میں گزشتہ 3سال میں ایک ارب 8 کروڑ سے زائد کا خرچ ظاہر کیا، 2016 میں 39 کروڑ 94 لاکھ، 2015 میں 38 کروڑ 56 لاکھ، 2014 میں 29 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کے اخراجات بتائے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں