آغا خان کے ساتھ چھٹیاں گزارنے پرکینیڈین وزیراعظم سے تحقیقات
پرنس کریم آغا خان کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے قریبی خاندانی دوست ہیں۔
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو اسماعیلی فرقہ کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی ذاتی رہائش گاہ پر چھٹیاں گزارنے پرتحقیقات کا سامنا ہے.
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جسٹن ٹروڈو اوران کی فیملی سال نو پر بہامس میں آغا خان کی رہائش گاہ پر مہمان تھے۔ اب فیڈرل ایتھکس کمشنر اس بات کا جائزہ لیں گے کہ کیا اس دورے کی وجہ سے قوانین کی خلاف ورزی تو نہیں کی گئی۔
جسٹن ٹروڈو نے اس حوالے سے کہا کہ وہ کسی بھی قسم کے سوالات کے جوابات دینے پرخوش ہیں جب جسٹن ٹروڈو کی چھٹی کے بارے میں خبریں منظرِعام پرآئیں تو انھوں نے اپنی ان چھٹیوں کی تمام معلومات فراہم کرنا شروع کر دیں۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ اس دوران انھوں نے آغا خان کا ذاتی ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے سال پر وہاں رہائش اختیارکرنا میری ذاتی چھٹیوں کے سلسلے میں تھا۔
واضح رہے کہ پرنس کریم آغا خان کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے قریبی خاندانی دوست ہیں۔