عدالتی عملے اور پولیس کا مشترکہ چھاپہ 2 بچے بازیاب

عدالتی عملے اور پولیس کا مشترکہ چھاپہ، 2 بچے بازیاب


Staff Reporter July 28, 2012
عدالتی عملے اور پولیس کا مشترکہ چھاپہ، 2 بچے بازیاب

KARACHI: سیشن جج کے حکم پر عدالتی عملے اورتھانہ بلوچ کالونی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے محمد سمیر کے گھر میں چھاپہ مار کر دو معصوم بچوں کو بازیاب کرا لیا ہے اور سمیر کو آج عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے،

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی حسن فیروز نے مسماۃ فاطمہ نور کی درخواست پر بیلف عارف حسین کو پولیس کے ہمراہ مکان پرچھاپہ مار کر 5 سالہ ماسٹر امیر اور ایک سالہ بچی مثال کو بازیاب کرنے اور اسکے والد کو بچوں کے ہمراہ کورٹ میں پیش کرنے کا حکم دیا،

قبل ازیں خاتون نے درخواست حبس بے جا کی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ اسکی شادی 6 برس قبل ہوئی تھی اور 2 بچوں کی پیدائش ہوئی، گھریلو ناچاقی کے باعث دو ماہ قبل وہ اپنے والدین کے گھر آگئی تھی تاہم اسکے شوہر گھر میں داخل ہوکر زبردستی شیرخوار بچی اور بیٹے کو چھین کر لے گئے اور اپنے گھر میں قید کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں