کوئٹہمطیع اللہ آغا اورڈاکٹرفوزیہ مری بلامقابلہ اسپیکروڈپٹی اسپیکر منتخب

ڈاکٹر فوزیہ مری نے نومنتخب اسپیکر سے حلف سے لیا.


ویب ڈیسک December 31, 2012
ڈاکٹر فوزیہ مری نے نومنتخب اسپیکر سے حلف سے لیا. فوٹو فائل

مطیع اللہ آغا بلوچستان اسمبلی کے بلامقابلہ اسپیکر اورڈاکٹرفوزیہ مری ڈپٹی اسپیکرمنتخب ہوگئیں۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ڈاکٹر فوزیہ مری کی صدارت میں ہوا جس میں مطیع اللہ آغا کو بلامقابلہ اسپیکر منتخب کرلیا گیا، ڈاکٹر فوزیہ مری نے نومنتخب اسپیکر سے عہدے کا حلف لیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی مخلوط حکومت سے اداروں کو سبق سیکھنا چاہیے، وہ دو ماہ بعد انتخابات ہونے کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔اس موقع پر نومنتخب اسپیکر کا کہنا تھا کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں