بان کی مون کی پاکستان میں تشدد کے واقعات کی مذمت

ایسے ظالمانہ واقعات کا جواز پیش نہیں کیا جا سکتا، بان کی مون.

دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے,بان کی مون. فوٹو: فائل

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے پاکستان میں تشدد کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔



اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق بان کی مون نے پاکستان میں لیویز اہلکاروں کے قتل اور مستونگ میں بم حملے پر افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے کہا ایسے ظالمانہ واقعات کا جواز پیش نہیں کیا جا سکتا، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہے۔


Recommended Stories

Load Next Story