وزیراعظم کا مریضوں کو غیر معیاری اسٹنٹس ڈالنے کا نوٹس

وزیراعظم نے ایف آئی اے اور تحقیقاتی اداروں کو معاملے کی مکمل انکوائری کا حکم دیدیا


ویب ڈیسک January 18, 2017
گھناؤنے کاروبارمیں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، وزیراعظم نواز شریف۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف نے لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کو غیر معیاری اسٹنٹ ڈالنے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے لاہور کے میو اسپتال میں مریضوں کو غیر معیاری اسٹنٹس ڈالنے کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے اور دیگر تحقیقاتی اداروں کو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ وزیراعظم نے تحقیقاتی اداروں کو حکم دیا ہے کہ اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث افراد اور ڈاکٹرز کی مکمل چھان بین کر کے ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: چیف جسٹس کا غیر معیاری اسٹنٹس ڈالنے پر از خود نوٹس

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج تحقیقاتی اداروں نے میو اسپتال میں چھاپہ مارنا تھا لیکن پتہ چلا کہ وہاں موجود تقریباً 500 اسٹنٹس پہلے ہی غائب کر دیئے گئے۔ دوسری جانب ایف آئی اے رپورٹ کی تیاری شروع کر دی ہے، ڈی جی ایف آئی اے یہ رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کریں گے اور پھر یہ رپورٹ وزیراعظم کو ارسال کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں