امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کی طبیعت ناساز اسپتال منتقل

رواں ماہ کے آغاز میں ہیلری کلنٹن بیماری کی وجہ سے بے ہوش کر گر گئ تھیں جس سے ان کے سرمیں چوٹ آئی تھی.


ویب ڈیسک December 31, 2012
رواں ماہ کے آغاز میں ہیلری کلنٹن بیماری کی وجہ سے بے ہوش کر گر گئ تھیں جس سے ان کے سرمیں چوٹ آئی تھی. فوٹو: اے ایف پی

امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کو طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔


امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق ہیلری کلنٹن کو نیویارک کے ''پریس بیٹرئین'' نامی اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے، رواں ماہ کے آغاز میں ہیلری کلنٹن بیماری کی وجہ سے بے ہوش کر گر گئ تھیں جس سے ان کے سرمیں چوٹ آئی تھی، ڈاکٹروں کے مطابق چوٹ کی وجہ سے ان کے سر میں خون جم گیا ہے، محکمہ خارجہ کے مطابق ہیلری کا علاج جاری ہے۔


واضح رہے کہ 65 سال کی ہیلری بیماری کی وجہ سے گزشتہ کچھ عرصے سےسرکاری مصروفیات سے دور ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں