خیبر ایجنسی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 شدت پسند ہلاک

اطلاعات تھیں کہ اس ٹھکانے میں ایک اہم شدت پسند کمانڈر اپنے دس سے بارہ ساتھیوں سمیت موجود ہے, انٹیلی جنس ذرائع

اطلاعات تھیں کہ اس ٹھکانے میں ایک اہم شدت پسند کمانڈر اپنے دس سے بارہ ساتھیوں سمیت موجود ہے, انٹیلی جنس ذرائع فوٹو: اے ایف پی

وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں 8 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔


عسکری ذرائع کے مطابق آج صبح سیکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے پر کارروائی کی جس کے نتیجے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، عسکری ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس ذرائع نے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے کا پتہ چلایا تھا ،اطلاعات تھیں کہ اس ٹھکانے میں ایک اہم شدت پسند کمانڈر اپنے دس سے بارہ ساتھیوں سمیت موجود ہے جس پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے موثر کارروائی کی گئی۔

Recommended Stories

Load Next Story