پیٹرہینڈزکامب آسٹریلیا کی جانب سے ڈیبیوکریں گے

مچل مارش کے متبادل کے طور پر طلب کئے جانے والے مارکس اسٹوئنس ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے


Sports Desk January 18, 2017
مچل مارش کے متبادل کے طور پر طلب کئے جانے والے مارکس اسٹوئنس ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے: فوٹو: فائل

تیسرے ون ڈے میچ میں پیٹر ہینڈز کامب آسٹریلیا کی جانب سے ڈیبیو کریں گے، مچل اسٹارک کی جگہ طویل قامت پیسر بلی سٹین لیک کو شامل کیا گیا ہے جبکہ مچل مارش اور کرس لین انجریز کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے۔

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے کیلئے اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی ہیں، پیسرمچل اسٹارک کو دورہ بھارت کیلئے آرام دینے کے فیصلہ کے بعد طویل قامت بلی اسٹین لیک ان کی جگہ لیں گے جنہوں نے سیریز کے پہلے میچ میں ڈیبیو کیا تھا۔ مچل مارش کے متبادل کے طور پر طلب کئے جانے والے مارکس اسٹوئنس ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے، اب آل راؤنڈر کی جگہ وکٹورین بیٹسمین ہینڈ کامب ڈیبیو کریں گے۔ مارش کندھے کی انجری کے باعث سیریز کے دیگر میچز میں شامل نہیں ہوں گے تاہم ان کا نام آئندہ ماہ دورہ بھارت کیلئے منتخب 16 رکنی اسکواڈ میں شامل ہے۔

گردن میں تکلیف کی وجہ سے دوسرے ون ڈے میں شامل نہ ہونے والے کرس لین بھی بقیہ میچز نہیں کھیل پائیں گے۔
تیسرے ایک روزہ میچ کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ میں ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، اسٹیون اسمتھ (کپتان)، پیٹرہینڈ کامب، ٹریوس ہیڈ، گلین میکسویل، میتھیو ویڈ، جیمزفالکنر، پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور بلی سٹین لیک شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں