خورشید شاہ 10 کروڑ روپے کی بینک ڈپازٹ سلپ ملنے پرحیران

ایف آئی اے کے ذریعے پتہ لگایاجائے کہ 10 کروڑ کی جعلی رسید کے پیچھے کون ہے اور اس کے کیا مقاصد ہیں، خورشید شاہ


ویب ڈیسک January 18, 2017
10کروڑ روپے کی جعلی رسید موصول ہونے کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کو خط لکھنے کی ہدایت کردی ہیں، خورشید شاہ۔ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو ان کے اکاؤنٹ میں 10 کروڑ روپے فکسڈ ڈپازٹ بینک کی رسید موصول ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے چیمبر کو ایک ڈاک موصول ہوئی جس میں کراچی کے علاقے سائٹ میں واقع ایک نجی بینک کی جانب سے جاری کردہ 10 کروڑ روپے کے فکسڈ ڈپازٹ کی رسید تھی۔

خورشید شاہ اتنی خطیر رقم کی بینک سلپ دیکھ کر حیران رہ گئے اور اس سے مکمل طور پر لاتعلقی کا اظہار کردیا۔ چیمبر کے عملے نے فوری طور پر متعلقہ بینک سے رابطہ کیا تو انتظامیہ نے اسے جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی کوئی رسید جاری ہی نہیں کی گئی۔

اپوزیشن لیڈر نے تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کو خط لکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پتا لگایا جائے کہ 10 کروڑ کی جعلی رسید کے پیچھے کون ہے اور اس کے کیا مقاصد ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں