پاکستانی حکومت اسامہ بن لادن کی موجودگی سے لاعلم تھی سابق امریکی سفیر

اسامہ بن لادن کے حوالے سے پاکستان پرالزام لگانے والے غلط ہیں، کیمرون منٹر


ویب ڈیسک January 18, 2017
پاکستان سے ہمیں مثبت تعلق رکھنے ہوں گے جس سے دونوں ممالک کے درمیان بد اعتمادی کی فضا دور کی جاسکتی ہے، سابق امریکی سفیر فوٹو: فائل

سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت کو اسامہ بن لادن کی موجودگی کا علم نہیں تھا اور اسامہ کے حوالے سے پاکستان پر الزام لگانے والے غلط ہیں۔

سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں سابق امریکی سفیرکا پاکستان کے سابق جنرل (ر) راحیل شریف کے اعزازمیں دیئے گئے عشائیے میں کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کو اسامہ کی موجودگی کا علم نہیں تھا، اسامہ بن لادن کے حوالے سے پاکستان پرالزام لگانے والے غلط ہیں جس کے باعث پاکستان اورامریکا کے تعلقات کو بھی بہت نقصان پہنچا، پاکستان میں جاری سیاسی اصلاحات کو صبرکے ساتھ دیکھنا اور انتظار کرنا ہوگا۔

پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ تعلقات میں بہتری کی بہت کوشش کی اوران کوششوں کے اب نتائج سامنے بھی آرہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے ہمیں مثبت تعلق رکھنے ہوں گے جس سے دونوں ممالک کے درمیان بد اعتمادی کی فضا دور کی جاسکتی ہے جب کہ سابق امریکی سفیرکیمرون منٹرنے جنرل (ر) راحیل شریف کی خدمات کو بھی سراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |