برما کے مسلمانوں کا قتل عام مجلس وحدت مسلمین کا مظاہرہ
مسلمانان برما پر اس مصیبت کی گھڑی میں مسلم حکمرانوں کی خاموشی افسوسناک ہے
مجلس وحدت مسلمین کے تحت برما میں مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف جامع مسجد کھارادر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر مظاہرے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں مولانا باقر زیدی، مولانا علی انور جعفری اصغر زیدی، محمد مہدی و دیگر نے کہا کہ برما کے مسلمانوں پر جو قیامت برپا ہے اس دکھ اورمصیبت کی گھڑی میں مسلم ریاستوں کے سربراہوں کی خاموشی افسوسناک ہے،
اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے برما کے مسلمانوں کیلیے آواز اٹھانا گوارا نہیں کیا، انھوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے مطالبہ کیا کہ برما کے مسلمانوں کا قتل عام کو رکوانے کیلیے فی الفور مداخلت کی جائے اور اقوام متحدہ کی امن فوج کے دستوں کو متاثرہ علاقوں میں تعینات کیا جائے، انھوں نے اسلامی ممالک بالخصوص عرب ممالک کے حکمرانوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ خطے میں امریکی مفادات کے تحفظ کی نوکری چھوڑ کر مظلوم مسلمانوں کی فریاد سنیں۔