عامر خان کی ویڈیولیک کا معاملہ شرمناک عمل ہے اہلیہ فریال

مبینہ فحش ویڈیو میں باکسر عامر خان اپنی امریکی ماڈل دوست سے اسکائپ پر باتوں کے دوران جنسی عمل کرتے دکھائے گئے ہیں


ویب ڈیسک January 18, 2017
عامر خان کی فحش  وڈیو ان کی ذاتی زندگی کو مزید مشکلات میں ڈال سکتی ہیں،قریبی ذرائع۔ فوٹو : فائل

باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم شوہر کے دفاع میں میدان میں آگئیں اور اس کے لیے انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ کا سہارالے لیا ہے۔

عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم شوہرکی مبینہ فحش ویڈیو کے معاملے پر عامر کا بھرپور دفاع کرتی نظر آئیں اورانہوں نے اس معاملے کو انتہائی شرمناک قرار دے دیا۔ فریال مخدوم نے سماجی رابطے کی سائٹ پر شوہر اور بیٹی کی تصویر شئیر کی اور اس میں بھی انہوں نے شوہر کا بھرپور دفاع کیا اور تصویر کو کیپشن دیا ''میرے دو بچے''۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : باکسرعامر خان کی مبینہ فحش ویڈیو منظر عام پر آگئی

مبینہ فحش ویڈیو میں باکسر عامر خان اپنی امریکی ماڈل دوست سے اسکائپ پر باتوں کے دوران جنسی عمل کرتے دکھائے گئے ہیں جب کہ وڈیو کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ عامر خان کی فریال مخدوم سے شادی کے چند ہی ہفتوں بعد کی ہے اور ایسی مزید 3 ویڈیوز ہیں جس کی نیلامی کے لیے بولی لگائی جارہی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : باکسر عامر خان کی بیوی کا سسرالیوں پر تشدد کا الزام

دوسری جانب عامر خان کی جانب سے اس وڈیو کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی جب کہ عامر خان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ وڈیو عامر خان کی ذاتی زندگی کو مزید مشکلات میں ڈال سکتی ہیں کیونکہ اس وقت وہ کئی مسائل کا شکار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |