بلوچستان ہائیکورٹ نے اسلم بھوتانی کی درخواست خارج کردی

دوسری جانب مطیع اللہ آغا بلامقابلہ اسپیکر اور ڈاکٹر فوزیہ مری کو بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب کرلیا گیا


ویب ڈیسک December 31, 2012
سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی اسلم بھوتانی کو اسمبلی کے اجلاس کی صدارت نہ کرنے پر تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنا پڑا۔ فوٹو فائل

ISLAMABAD: بلوچستان ہائیکورٹ نے اپنی برطرفی کے خلاف محمد اسلم بھوتانی کی جانب سے دائر درخواست خارج کردی۔

بلوچستان ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس محمد نورمسکانزئی نےکی۔ محمد اسلم بھوتانی کے وکیل باز محمد کاکڑ نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کے لئے آئینی تقاضے پورے نہیں کیے گئے جس پر سابق ڈپٹی اسپیکرمطیع اللہ آغا کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ اسلم بھوتانی کےخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے لئے آئین اوراسمبلی کے رولز پر مکمل عمل کیا گیا،وکلاکےدلائل سننے کے بعد ڈویژن بینچ نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے محمد اسلم بھوتانی کی درخواست خارج کردی۔

اسلم بھوتانی کے خلاف بلوچستان حکومت اور اس کی اتحادی جماعتوں نے اسمبلی کے اجلاس کی صدارت نہ کرنے پرتحریک اعتماد پیش کی تھی جس کے حق میں 47اورمخالفت میں صرف ایک ووٹ ڈالا گیا تھا،15ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا تھا،بلوچستان اسبملی کے ارکان کی تعداد63ہے ایک نشتست خالی جب کہ ڈپٹی اسپیکرمطیع اللہ آغا اجلاس کی صدارت کرنے کے باعث اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کرپائے تھے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے بلوچستان بدامنی کیس کے فیصلے کے بعد صوبائی اسمبلی کے اسپیکر اسلم بھوتانی نے موجودہ حکومت کی آئینی حیثیت اوراس کی جانب سے بلائے گئے اسمبلی کے اجلاس سے متعلق گورنر سے رائے طلب کرتے ہوئے اجلاس کی صدارت سے انکار کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں