کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 9 افراد جاں بحق

دھوبی گھاٹ سےبلال بلوچ نامی شخص کی لاش ملی ہے ، جسےتشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔

دھوبی گھاٹ سےبلال بلوچ نامی شخص کی لاش ملی ہے ، جسےتشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ فوٹو : فائل

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں چند گھنٹوں کے دوران جاں بحق ہونےوالےافراد کی تعداد 9 ہوگئی۔


اورنگی ٹاون چشتی نگر میں فائرنگ سے نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ ایوب گوٹھ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 3 خواتین سمیت 4 افراد کو ہلاک کردیا ، جن کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئیں۔ پنجاب کالونی میں بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک اور دوسرے کو زخمی کردیا۔

بزرٹا لائن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے نوازش نامی شخص کو قتل کردیا ، اس سے قبل بزرٹا لائن کے علاقے میں ہی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن عبدالستار جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ دھوبی گھاٹ سےبلال بلوچ نامی شخص کی لاش ملی ہے ، جسےتشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story