بنگلہ دیشی کپتان مشفیق الرحیم انگلی فریکچر ہونے کے باعث کھیل سے دور

مشفیق الرحیم کی انجریز کے باعث کرائسسٹ چرچ ٹیسٹ میں وکٹ کیپر نور الحسن کو ڈیبیو کا موقع مل سکتا ہے۔


Sports Desk January 18, 2017
مشفیق الرحیم کی انجریز کے باعث کرائسسٹ چرچ ٹیسٹ میں وکٹ کیپر نور الحسن کو ڈیبیو کا موقع مل سکتا ہے ۔ فوٹو فائل

بنگلہ دیشی کپتان مشفیق الرحیم انگلی فریکچر ہونے کے باعث کھیل سے دور ہو گئے، سر پر لگنے والے باؤنسر کے باعث بھی ڈاکٹرز نے انہیں 3 سے 4 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ٹیم فزیو ڈین کانوے نے کہا کہ بیٹسمین کی انگوٹھے کی انجری شدید نوعیت کی ہے، ایکسرے میں ایک نیا ہیئرلائن فریکچر سامنے آیا ہے جو پہلے موجود نہیں تھا جس کے بعد بیٹسمین کو مزید آرام کی ضرورت ہے جب کہ ڈاکٹرز نے انہیں سر پر گیند لگنے کے بعد کم از کم 3 سے 4 ہفتے کھیل سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ کانوے نے مزید کہا کہ بنگلہ دیشی کپتان کو انگلی کی انجری سے نجات پانے کیلئے زیادہ وقت درکار ہو گا، متعدد انجریز کے باعث انہیں مکمل آرام کی ضرورت ہے۔ مشفیق الرحیم کی انجریز کے باعث کرائسسٹ چرچ ٹیسٹ میں وکٹ کیپر نور الحسن کو ڈیبیو کا موقع مل سکتا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں ایک اور بلے باز باؤنسر کا شکار

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف ولنگٹن ٹیسٹ کے اختتامی روز بنگلہ دیشی کپتان کو کیوی پیسر ٹم ساؤتھی کا خطرناک باؤنسر سر پر لگنے کی وجہ سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، اس سے قبل میچ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ کے دوران انہیں ہاتھ پر چوٹ آئی تھی جو اب شدید نوعیت اختیار کر گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں