شاہ زیب قتل کیس ایک مبینہ ملزم کو حراست میں لے لیا

ذوالقرنین شاہ زیب خان قتل کیس میں نامزد ملزم شاہ رخ جتوئی کا محافظ ہے


ویب ڈیسک December 31, 2012
ذوالقرنین شاہ زیب خان قتل کیس میں نامزد ملزم شاہ رخ جتوئی کا محافظ ہے۔ فوٹو: فائل

درخشاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شاہ زیب خان کے قتل میں ملوث ایک مبینہ ملزم کو حراست میں لے لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق درخشاں پولیس نے ملزم ذوالقرنین کو کراچی سےگرفتارکیا ہے، ذوالقرنین شاہ زیب خان قتل کیس میں نامزد ملزم شاہ رخ جتوئی کا محافظ ہے،ملزم کے قبضے سے کسی قسم کا اسلحہ برآمد نہیں ہوا لیکن پولیس نے ذوالقرنین کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے ملزم کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج نہیں کیا گیا ۔

واضح رہے کہ ڈی ایس پی اورنگزیب کے بیٹے شاہ زیب خان کو معمولی تنازع پر با اثر ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں