بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان سے انکار کر دیا

آئی سی سی نے پاکستان میں سیکیورٹی کے حوالے سے کوئی گرین سگنل نہیں دیا ، ناظم الحسن


ویب ڈیسک December 31, 2012
آئی سی سی نے پاکستان میں سیکیورٹی کے حوالے سے کوئی گرین سگنل نہیں دیا ، ناظم الحسن فوٹو: اے ایف پی ، فائل

SANAA: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان سے انکار کر دیا ہے۔

بی سی بی نے 17 دسمبر کو اعلان کیا تھا کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی جس کے تحت 12 اور 13 جنوری کو پاکستان میں میچز کھیلے جانے تھے لیکن آج ڈھاکہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ ناظم الحسن نے کہا کہ فی الحال پاکستان میں سیکیورٹی کے حالات بہتر نہ ہونے کی وجہ سے یہ دورہ کرنے کا مناسب وقت نہیں ہے ۔

ناظم الحسن کا کہنا تھا کہ آئی سی سی سے پاکستان میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کہا گیا تھا لیکن تاحال آئی سی سی نے پاکستان میں سیکیورٹی کے حوالے سے کوئی گرین سگنل نہیں دیا ، اس لئے فی الحال بنگلہ دیشی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی، واضح رہے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے دوسری بار دورہ پاکستان منسوخ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں