نیو ایئر نائٹ پر کراچی میں موبائل فون سروس معطل نہیں کی جائے گی

نیوایئرنائٹ کے موقع پر کراچی میں موبائل فون سروس معطل کئے جانے کی اطلاعات تھیں۔


ویب ڈیسک December 31, 2012
وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ نیوایئرنائٹ کے موقع پر کراچی میں موبائل فون سروس معطل نہیں کی جائے گی۔ فوٹو: فائل

وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی میں نیوایئرنائٹ کے موقع پرموبائل فون سروس معطل نہیں کی جائے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ نیوایئرنائٹ کے موقع پر کراچی میں موبائل فون سروس معطل نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ نیوایئرنائٹ کے موقع پر کراچی میں موبائل فون سروس معطل کئے جانے کی اطلاعات تھیں اورحکومت نے دیگرکئی مواقعوں پربھی کراچی میں موبائل فون سروس معطل کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں