فوجی عدالتوں میں توسیع کا معاملہ وفاق نے 2 نکاتی حکمت عملی بنالی

حکومت کی کوشش ہے کہ اس اجلاس میں آئینی ترمیم منظورکرلی جائے۔


عامر خان January 19, 2017
حکومت کی کوشش ہے کہ اس اجلاس میں آئینی ترمیم منظورکرلی جائے۔ فوٹو : فائل

وفاقی حکومت نے فوجی عدالتوں میں توسیع کا معاملہ حل کرنے کیلیے 2آپشنز پرمشتمل حکمت عملی طے کرلی ہے۔ ان آپشنزکے تحت پہلے مرحلے میں سیاسی وعسکری قیادت کامشترکہ اجلاس بلایا جائے گا، دوسرے مرحلے میں'پارلیمنٹ کا ان کیمرا اجلاس' بلایا جائے گا۔

فوجی عدالتوں میں توسیع کے حوالے سے اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ قومی ایکشن پلان پرپارلیمنٹ کو بریفنگ دیں گے اور حکومت کی کوشش ہے کہ اس اجلاس میں آئینی ترمیم منظورکرلی جائے۔ اس اجلاس کے انعقاد کے حوالے سے وفاقی حکومت 31 جنوری کو پارلیمانی قیادت کی مشاورت سے شیڈول کو طے کرنے کی کوشش کرے گی۔

علاوہ ازیں اجلاس میں حکومت پارلیمانی قیادت کو آگاہ کرے گی کہ فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے علاوہ عدالتی نظام میں اصلاحات کیلیے پارلیمانی کیمٹی کے قیام پر بھی تیارہے، آئینی وقانونی ماہرین کی رائے کی روشنی میں عدالتی نظام میں اصلاحات کیلیے پارلیمنٹ میں قانون سازی کے ذریعے ''ایک اور آئینی ترمیم '' کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں