گول میز کانفرنس ملکی مسائل کا حل نہیں زبیر خان

متحدہ اوراے این پی پہلے ملتے تو ٹارگٹ کلنگ نہیں ہوتی،صدرتحریک انصاف لیبر ونگ


Staff Reporter July 28, 2012
متحدہ اوراے این پی پہلے ملتے تو ٹارگٹ کلنگ نہیں ہوتی،صدرتحریک انصاف لیبر ونگ,فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ کے مرکزی صدر زبیر خان نے کہا ہے کہ گول میز کانفرنس محض وقت گزارنے کی چال ہے، جو جماعتیں چار سال سے عوام کیلیے کچھ نہیں کر سکیں اب ان سے حالت نزع میں کسی خوش فہمی کی امید رکھنا بتوں سے امید باندھنے کے مترادف ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعرات کو پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،

مرکزی سیکریٹری اطلاعات خالد عمران، صوبائی جنرل سیکریٹری عبدالقیوم اور محمد علی قریشی بھی ان کے ہمراہ تھے، زبیر خان نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ اور اے این پی کا کسی بہانے ایک ہونا اچھا عمل ہے، لیکن کیا دونوں جماعتیں پیپلز پارٹی کی اتحادی ہونے کے باوجود چار سال قبل اتحاد نہیں کر سکتی تھیں، متحدہ، اے این پی اگر چار سال پہلے ملتے تو ٹارگٹ کلنگ نہیں ہوتے،

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ متحدہ اور اے این پی کے رہنما مختلف ٹی وی پروگراموں میں ایک دوسرے کے کارکنان کے قتل کے الزامات لگاتے رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل گول میز کانفرنس نہیں ہے یہ وقت ضائع کرنے کی چال ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں