میران شاہکالعدم تحریک طالبان کے 9 دہشت گردوں کی لاشیں برآمد

سیکیورٹی حکام کے مطابق جن دہشت گردوں کی لاشیں ملی ہیں ان کا تعلق جنوبی وزیرستان ایجنسی سے ہے۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان نے تصدیق کی کہ میر علی روڈ سے ملنے والی لاشیں طالبان کی ہی ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 9 دہشت گردوں کی لاشیں ملی ہیں۔


کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے تصدیق کی کہ میر علی روڈ سے ملنے والی لاشیں طالبان کی ہی ہیں اور ان افراد کو سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کیا تھا۔سیکیورٹی حکام کے مطابق جن دہشت گردوں کی لاشیں ملی ہیں ان کا تعلق جنوبی وزیرستان ایجنسی سے ہے۔

تحصیل میران شاہ کے مقامی افراد کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی لاشیں اتوار کی رات کو میرعلی روڈ پر پھینکی گئی تھیں۔

Recommended Stories

Load Next Story