عوام چاہے نماز جس کے پیچھے پڑھیں مگر ووٹ ن لیگ کو دیں شہباز شریف

ن لیگ کی عوام میں پذیرائی سے زربابا کےمحلات کانپ رہے ہیں،وہ چاہتے ہیں ملک دوبارہ جمہوریت کی پٹری سے ہٹ جائے،شہباز شریف

ن لیگ کی عوام میں پذیرائی سے زربابا کے محلات کانپ رہے ہیں، وہ چاہتے ہیں ملک دوبارہ جمہوریت کی پٹری سے ہٹ جائے ، شہباز شریف فوٹو : فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام چاہے نماز جس بھی مولوی کے پیچھے پڑھیں مگرووٹ صرف مسلم لیگ (ن) ہی کو دیں۔


منڈی بہاؤالدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے دوسروں کے ایجنڈے پر ملک گروی رکھنے والوں کا راستہ ہر صورت روکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی عوام میں پذیرائی سے زربابا کے محلات کانپ رہے ہیں اور وہ چاہتے ہیں ملک دوبارہ جمہوریت کی پٹری سے ہٹ جائے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو ہی ووٹ دیں کیونکہ یہی وہ پارٹی ہے جو ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں میں اگر کرپشن ثابت ہوجائے تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story